the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ہریانہ کے سب سے پسماندہ ضلع نوح (میوات) میں 110 گاوں نے مل کر ایک تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ اس کے تحت اگر دولہا کے گھر ٹوائلٹ نہیں ہو گا تو وہ اس کا نکاح نہیں پڑھوائیں گے۔ پنہانا بلاک کے گاؤں ترواڑا میں 110 گاووں کی مساجد کے اماموں کی موجودگی میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس کا انعقاد جمعیت ء علماء ہند ہریانہ، ہماچل پردیش، پنجاب اور چندی گڑھ زون کے اعلان پر کیا گیا تھا۔ اس میں ایک ہزار سے زیادہ امام موجود رہے۔ انہوں نے کھلے میں رفع حاجت، بارات میں ناچ گانے اور شراب پر پابندی لگانے کے لئے رضامندی دی۔

اس زون کے صدر مولانا یحیی كريمی نے کہا کہ تمام مساجد کے اماموں، علماء اور قاضیوں نے فیصلہ لیا ہے کہ جس دولہا اور دلہن کے گھر میں ٹوائلٹ نہیں ہو گا اس کا نکاح نہیں پڑھوايا جائے گا۔ بیت الخلاء سے متعلق معاملے پر گاؤں کے سرپنچ سے لكھوا كر لانا ہو گا۔ كريمی نے کہا کہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے



اور کھلے میں رفع حاجت کرنے کو منع کیا گیا ہے۔ خواتین کے کھلے میں رفع حاجت کے لئے جانے سے بے پردگی ہوتی ہے۔

ساتھ ہی باراتی شراب پی کر آئیں گے اور ناچ گانا ہوا، ڈی جے بجا تو بھی یہ فیصلہ لاگو کیا جائے گا۔ كريمی نے کہا کہ اسلام مذہب ہو یا ہندو مذہب، تمام میں شراب کو برا مانا گیا ہے۔ متعدد برائیوں کی جڑ شراب ہے جس کی وجہ سے جھگڑے ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ بہت سے خاندان تو شراب کی وجہ سے ختم ہو گئے ہیں۔

جمعیت علماء ہند کے عہدیدار مولانا طیب حسین، مفتی سلیم، مولانا مجید سنگاريا کا کہنا ہے کہ ابھی یہ آغاز میوات سے ہوا ہے۔ اس کے بعد راجستھان، اترپردیش، ہماچل پردیش، پنجاب میں بھی اس فیصلے کو لاگو کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ معلوم ہو کہ میوات میں ریپ کے زیادہ تر کیس کھلے میں رفع حاجت کی وجہ سے سامنے آتے ہیں۔ ایسے معاملے آئے دن درج ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ فیصلہ خواتین کے تحفظ اور ان کے احترام سے بھی جڑا ہوا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.